سڑکوں کی تعمیر سے کاروباری مصروفیات میں بہتری اورلوگ سفری تکلیف سے بچ سکتے ہیں۔ کمشنر میرپور خاص۔
میرپورخاص( عوامی سماچار آن لاٸن )
ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ نے کہا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر سے کاروباری مصروفیات میں بہتری اورلوگ سفری تکلیف سے بچ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمدنواز سوہو، ایکسین پروونشل ہائی ویز تھرپارکر علی غلام جونیجو،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر تھرپارکر محمد میمن اورمتعلقہ افسران سے تھرپارکر کی پروونشل ہائی ویز سال 2021کی اسپیشل ایم اینڈ آر پروگرام کے حوالے سے اپنے دفتر میں منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے ضلع تھرپارکر کی تقریبن 1539ملین لاگت کی 73کلو میٹر کی5 اسکیموں کی منظوری دی گئی اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی رقم عوام کی امانت ہے اس کا استعمال صحیح نمونے سے کیا جائے سڑکوں کی تعمیر کے دورا ن معیار کا خاص خیال رکھا جائے معیار میں کمی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔
0 Comments