Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

باہمی کوششوں سے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔۔کمشنر میرپورخاص

 باہمی کوششوں سے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔۔کمشنر میرپورخاص



میرپورخاص

 عوامی سماچار آن لاٸن                              




ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ نے کہا ہے کہ باہمی کوششوں سے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں موجودہ حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہارانہوں نے امکانی طوفانی بارشوں، کورونا وائرس پالیسی،محکمہ آبپاشی کی زمینوں سے قبضے ختم کرانے اوردیگر مسائل حل کرانے کے سلسلے میں اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس ذوالفقارمہر نے امن وامان برقرار رکھنے اورامکانی بارشوں کے دوران ہرممکن تعاون کا یقین دلایا جبکہ ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص سلامت میمن نے تفصیلی بریفنگ دی کمشنر نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ گذشتہ بارشوں میں بنائے گئے کلورٹس اورموریوں کو بحال رکھا جائے تاکہ بارش کا پانی آسانی سے نکالا جاسکے اورکہا کہ پانی نکالنے والی اوردیگر ہیوی مشینوں کو تیارحالت میں رکھا جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جاسکے اورکہا کہ عارضی نالیوں اورآبی گذرگاہوں کیلئے تیاری مکمل کی جائے سیم نالوں کی ڈی سلٹنگ ومکمل صفائی کرائی جائے انہوں نے چیف میونسپل افسر میرپورخاص کو ہدایت کی کہ شہر اور مین نالوں کی صفائی کرائی جائے اورغیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بارش سے قبل  نئی تعمیر ہونے والی اوردیگر سرکاری عمارتوں کی مالکی کی جائے تاکہ نقصان سے بچ سکیں اورکہا کہ اگر نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں میں ناقص تعمیراتی کام ہوا ہے تو اس کی رپورٹ دی جائے تاکہ ذمیداروں کے خلاف کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات میں اسکولوں میں کیمپ قائم کرنے کیلئے پیشگی پلان تیارکیا جائے انہوں نے لائیو اسٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ مویشیوں کی ویکسینیشن جاری رکھی جائے روزانہ کی بنیادپر رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں ارسال کی جائے انہوں نے حیسکو انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بجلی کی لوڈشیدنگ کم کی جائے سوئی سدرن گیس انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کھانا پکانے کے ضروری اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ کوروناوائرس سے حفاظت کی ویکسین کے فائدے سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جاسکے کمشنر نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کی زمینوں سے قبضے ختم کرانے کا تیسرامرحلہ جلد شروع کیا جائے گا اس موقع پر محکمہ آبپاشی کے افسران نے واضع کیا کہ امکانی بارش کے پانی کو جمع کرنے کیلئے ہمارے پاس گنجائش موجود ہے نہروں سے پانی کو مختلف مقامات پر منتقل کرکے نہری پانی کو اوور ٹاپ ہونے سے روکنے اورنہروں میں شگاف پڑنے کے نقصانات سے بچایا جاسکے گا انہوں نے ایل بی اوڈی افسران کو ہدایت کی کہ سیم نالوں کی ڈی سلٹنگ وصفائی کا کام جاری رکھاجائے اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر یوسف نے بتایا کہ ہسپتالوں میں ادویات ڈاکٹر اسٹاف اورایمبولینس کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے کورونا وائرس کے حوالے سے مقررکئے گئے فوکل پرسن نے بتایا کہ تحصیلوں میں قائم کردہ مراکز پر کورونا وائرس سے حفاظت کی ویکسینیشن جاری ہے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر Iمحمد نواز بھوت، ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینش چیتن مل، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر سترام داس، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حاکم جلبانی، ایکسین حیسکو افتخارسومرو، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاخر شاکر، سپرنٹنڈنٹ انجینئر سوئی سدرن گیس اشوک کمار، چیف میونسپل افسر آغا جلال الدین، ایکسین ڈرینج عبدالواحد، ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن اقبال میمن، ریجنل ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی مولابخش سولنگی، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ علی بخش مہر اورمتعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments