ضلع امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں.
ایس ایس پی جامشورو
جام شورو۔
ایس ایس پی جامشورو جناب جاوید احمد بلوچ صاحب کی زیر صدارت مفرور و اشتھاری جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف مہم امن وامان کی صورتحال اور اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز سمیت مختلف شبعوں کے انچارجز نے شرکت کی-اجلاس میں پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی جامشورو نے کہا کہ جامشورو ضلع امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں تیز کی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ایڈیشنل آء جی حیدرآباد کی اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کےلئے حکمت عملی مرتب دی جائے -انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اسڑیٹ کرائمز لوٹمار کی وارداتوں منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کو مزید منظم اورموثر طریقے کے ساتھ کیا جائے-ایس ایس پی جامشورو نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسنیپ چیکنگ کے نظام کو مربوط بناتے ہوئے ڈیوٹی افسر اور اہلکار لازمی باوردی ہونے چاہیے تاکہ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلایا جاسکے-انہوں نے پولیس افسران کو متنبہ کیا کہ دوران چیکنگ یا شکایات کے اندارج میں شہریوں کو تنگ کرنے سے متعلق عوامی شکایت پر محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی-ایس ایس پی جامشورو نے پولیس افسران سے کہا کہ تھانہ جات میں صفائی ستھرائی اور مال خانہ جات کے ریکارڈ کو مکمل اپ ڈیٹ رکھنے اور مقدمات کی تحقیقات کو شفاف طریقے سے پورا کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے-انہوں نے افسران کو باور کرایا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کےلئے چوکس رہیں اور کسی بھی دباؤ یا سفارش کو ہرگز قابل قبول نہیں کریں گے۔

0 Comments