Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

گزشتہ روز روڈ حادثے کا شکار ہونے والی بس کمپنی کے خلاف موٹر وے پولیس کا سخت ایکشن۔

 گزشتہ روز روڈ حادثے کا شکار ہونے والی بس کمپنی کے خلاف موٹر وے پولیس کا  سخت ایکشن۔


سکھر ( عوامی سماچار آن لاٸن )



بس کمپنی کی تمام بسوں کی سندھ میں  داخلے پر پابندی لگا دی گئ ہے۔بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف تھانہ دبر میں تعزرات پاکستان کے  427,279,320,337 G سیکشن کے تحت موٹروے پولیس کی جانب سے ایف آئی آ درج،ڈی آئی جی ساؤتھ زون علی شیر جکھرانی کا سکھر میں ھنگامی دورہ،ڈی آئی جی کو رونما ہونے والے حادثے کے بارے میں موٹر وے ھیڈ کواٹر میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر  ڈی آئی جی موٹر وے ساؤتھ زون علی شیر جکھرانی نے گزشتہ روز پنوعاقل کے قریب  المناک  بس حادثے کی جگہ کا معائنہ بھی کیا،  ڈی آئی جی نے اس افسوسناک حادثے کی پوسٹ ایکسیڈنٹ رپورٹ مرتب کرنے کا حکم دیا تاکہ اس قسم کا کوئی حادثہ دوبارہ رونما نہ ہو سکے۔  بعد ازاں ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے اسپتال میں بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔جبکہ ایس پی موٹروے سکھر جاوید اقبال چدھڑ نے بس حادثے میں جانبحق ھونے والے افراد کے  آبائی علاقوں میں  نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت  بھی کی۔ موٹر وے پولیس  کے افسران کا کہنا ہے کہ ڈی آء جی موٹروے سندھ کی ھدایت پر ایسے  بس ڈراؤر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو  دوران ڈرائیونگ غفلت اور لاپروائی کے مرتکب ہوتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments