سندھ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20٪
اضافے کی تجویز
کراچی: (ویب ڈسک)
آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20٪ تک
اضافے کی تجویز آئی ہے۔
اس کے علاوہ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام میں 100 ارب روپے سے زیادہ اور کراچی کی جاری اسکیموں اور دیگر
منصوبوں کے لئے 23 ارب روپے سے زیادہ
رکھنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔
امکان ہے کہ حکومت بجٹ میں لیاری کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرے گی۔ تاہم ، مشترکہ ترقیاتی
بجٹ کا 57٪ صحت ، تعلیم اور سماجی تحفظ کے
لئے مختص کیا جارہا ہے۔
بجٹ میں سندھ حکومت نے کراچی کے لئے 10 نئی میگا سکیمیں
شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
0 Comments